کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) بیجنگ میں ایک تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کی نوٹ بک میں جھانکنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شی جن پنگ اپنی نشست سے اٹھ کر پوڈیم کی طرف جاتے ہیں اور اسی دوران ٹرمپ ایک نوٹ بک کی جانب دیکھتے ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ تاہم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانچ کے مطابق وہ نوٹ بک دراصل امریکی صدارتی مہر والی فائل تھی، جو غالباً ٹرمپ کی اپنی تقریر یا ترجمہ شدہ خطاب تھا، نہ کہ شی جن پنگ کے ذاتی نوٹس۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اسی فائل کو بعد میں اسٹیج پر بھی استعمال کرتے رہے، جبکہ وضاحت کے باوجود ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
