پاکستان ۱۶ مئی ۲۰۲۶

دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں 56 فیصد تک اضافہ ریکارڈ

کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) امریکا اور ایران کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 56 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں ڈیزل کی قیمت میں 45 فیصد، فلپائن میں 43 فیصد، سری لنکا میں 42 فیصد اور آسٹریلیا میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح برطانیہ میں ڈیزل 34 فیصد جبکہ بنگلا دیش میں 15 فیصد مہنگا ہوا۔ نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ بھارت میں چار سال بعد پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔