پاکستان ۱۶ مئی ۲۰۲۶

حکومت کی آئی ایم ایف کو 860 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات کی یقین دہانی

کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو 860 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی کی مد میں مزید 2 ہزار ارب روپے جمع کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باعث توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ کا حجم 17 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جبکہ اضافی ٹیکس اقدامات اور سخت نگرانی کے ذریعے ریونیو بڑھانے کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔