مقامی ۱۳ ستمبر ۲۰۲۶

عالمی قوتیں ایک بار پھر مسلم امہ کی سرزمین کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں، مولانا عبدالقادر لونی

کوئٹہ(ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے سعودی عرب کی سرزمین اور تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات وابستہ ہیں، جبکہ حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مسلم ممالک کو بیرونی مداخلت، اندرونی بدامنی اور خانہ جنگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا ہوگا، کیونکہ اسلامی دنیا کا امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی باہمی اتحاد میں مضمر ہے۔