کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی خصوصی ہدایات پر اوستہ محمد اور نصیرآباد پولیس کو گشت، جرائم کی روک تھام اور بروقت رسپانس مزید مؤثر بنانے کے لیے مجموعی طور پر 31 نئی سی جی 125 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔ اوستہ محمد پولیس کو 15 جبکہ نصیرآباد پولیس کو 16 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں۔ متعلقہ ایس پیز نے موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں اور پولیس اہلکاروں کے حوالے کرتے ہوئے ان کی مناسب دیکھ بھال اور سرکاری فرائض کے لیے مؤثر استعمال کی ہدایت کی۔ پولیس حکام کے مطابق نئی موٹر سائیکلوں سے گشت کا دائرہ اور دورانیہ بڑھانے، جرائم کی روک تھام اور عوام کو فوری و مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
