کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا، جو ایران کے بہت قریب ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان شخصیات نے ان سے جنگ روکنے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے مگر دیگر ممالک کے اصرار پر جنگ بندی کی گئی، جو پاکستان کیلئے ایک نوازش تھی۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار شخصیات قرار دیا، جبکہ دورۂ چین کو کامیاب اور تاریخی قرار دیتے ہوئے چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدوں اور بہترین تعلقات کا بھی ذکر کیا۔
