دنیا ۱۶ مئی ۲۰۲۶

اماراتی اور روسی صدور کا ٹیلیفونک رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی بحری تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے امارات کے سفارتی کردار کی تعریف بھی کی۔