پاکستان ۱۳ ستمبر ۲۰۲۶

وزیراعظم کا پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کی خصوصی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 800 سی سی تک گاڑی مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر تک پیٹرول پر یہ ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مطابق اسلام آباد میں ریلیف کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب جبکہ ملک بھر بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہوگا۔ اسکیم کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔