کوئٹہ(ویب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے گی اور حافظ نعیم الرحمٰن سے بھی ساتھ دینے کی درخواست کی جائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
