کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کول مائن نمبر 151 میں میتھین گیس بھرنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ چیف مائنز انسپکٹر عاطف علی کے مطابق چاروں جاں بحق کان کنوں اور دونوں زخمیوں کو متاثرہ کان سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے دیر سے تھا۔
