کوئٹہ(ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر رہنماؤں نے سعودی عرب کی سرزمین اور تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات وابستہ ہیں جبکہ حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کریں اور بیرونی مداخلت، بدامنی اور عدم استحکام کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔
