کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان پولیس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چمن میں شہریوں کو مبینہ طور پر تنگ کرنے اور رشوت طلب کرنے کے الزامات میں متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا۔ ترجمان کے مطابق بارڈر ہولڈنگ کیمپ، ماسٹر پلان چوکی اور کوژک ٹاپ چوکی کے انچارج افسران بھی معطل کیے گئے ہیں جبکہ دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معطل افسران و اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں قانون اور محکمانہ قواعد کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
