کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اسفندیار خان کاکڑ کو ملتان میں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ علاج کی غرض سے ملتان گئے تھے جہاں انہیں ایک مقدمے میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ اسفندیار خان کاکڑ نے زیارت دھرنے کو منظم اور متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور مقامی مسائل کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ گرفتاری کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
