مقامی ۱۳ ستمبر ۲۰۲۶

نئے صوبوں سے عوام کی تقدیر نہیں بدلے گی، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ(ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کے بجائے حکومت عوام کو روزگار، تعلیم، صحت، بجلی، گیس، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہے، ایسے میں نئے صوبوں، اضلاع یا انتظامی یونٹس کے قیام سے مسائل حل ہونے کے بجائے مالی و انتظامی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ حکومت کو سیاسی اعلانات کے بجائے عوامی مسائل کے عملی حل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دینی چاہیے۔