کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز)ذوالحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اگر آج 17 مئی 2026 کو ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ جمعرات 28 مئی 2026 کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے، جہاں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں جمع کی جائیں گی۔
