مقامی ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

تاجروں کے رکے سامان اور گاڑیوں کے کیسز فوری نمٹائے جائیں، مولانا عبدالقادر لونی

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی کی قیادت میں وفد نے کسٹم کلکٹر بلوچستان شاہ جہان سے ملاقات کی اور تاجروں کے رکے ہوئے سامان اور گاڑیوں کے کیسز فوری نمٹانے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے کہا کہ زیارت کراس اور لک پاس پر ضبط شدہ اشیا کو محفوظ اسٹورز میں منتقل کیا جائے اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ ملاقات میں تجارتی سرگرمیوں اور تاجروں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔