مقامی ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

بیلا میں فراہمی آب کی 103 اسکیمات میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

بیلا (ویب نیوز) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ میں کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل بیلا کی مختلف یونین کونسلوں میں 2023-24 کے دوران فراہمی آب کی 103 اسکیمات منظور کی گئیں اور مبینہ طور پر ان کے ٹینڈرز بھی ہوئے، تاہم ضلعی و مقامی انتظامیہ کی جانب سے فیلڈ میں تصدیق کے دوران اکثر اسکیمات کا کوئی وجود نہیں ملا۔ بعض مقامی افراد نے بھی ان اسکیمات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور نیب حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔