مقامی ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

چھتر میں زیر تعمیر پولیس بلڈنگ پر مسلح افراد کا حملہ، ایک مزدور زخمی، دوسرا اغوا

چھتر (ویب نیوز) تحصیل چھتر میں زیر تعمیر پولیس بلڈنگ میں کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی جبکہ دوسرے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے اچانک حملہ کیا اور ایک مزدور کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی مزدور کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے مغوی مزدور کی بحفاظت بازیابی اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔