پاکستان ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

نئے صوبوں کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، ن لیگ کا مؤقف فیصلہ ہونے پر سامنے آئے گا، رانا ثناء اللہ

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اگر وہ خود صوبے بنانے یا نہ بنانے کا اعلان کریں تو یہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نئے صوبوں کے معاملے پر اپنی پالیسی واضح کردی ہے جبکہ ن لیگ جب اس حوالے سے فیصلہ کرے گی تو سب کے سامنے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا فیصلہ بھی ہو تو اس کی اجازت پارلیمنٹ سے لینا ہوگی، نئے صوبوں سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنا چاہیے جہاں تمام سیاسی جماعتیں اپنا مؤقف پیش کریں گی۔