پاکستان ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا نمائندوں سے خصوصی نشست، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

کوئٹہ (ویب نیوز) کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی نشست میں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کی بحالی کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ میڈیا وفد نے دہشت گردوں سے برآمد کیے گئے ہتھیاروں کا مشاہدہ بھی کیا۔ کور کمانڈر نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور امن کے ساتھ صوبے کی ترقی کا سفر بھی جاری رکھا جائے گا۔ میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کرکے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کی۔