مقامی ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

نوشکی: بس اڈے کے قریب فائرنگ، پرچون فروش جاں بحق

نوشکی (ویب نیوز) نوشکی کے مرکزی بس اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پرچون فروش سمیع اللہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔