قلات (ویب نیوز) قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقے محمود گہرام سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس کے مطابق فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے قلات ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
