مقامی ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

شفیع جان کا رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کے فرانزک کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کالعدم تنظیموں سے مبینہ رابطوں کا پتا چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق ٹھوس شواہد سامنے لاکر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ شفیع جان نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی جانب پرامن پیش قدمی کی جائے گی، جبکہ دیگر شہروں میں احتجاج اور شٹر ڈاؤن کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو پہلے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سامنے لائی جائیں گی اور کسی بھی کارروائی کا بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔