پاکستان ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی، محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو جواب

کوئٹہ (ویب نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے وزیراعظم سے مشاورت کے لیے ملاقات کا دن اور وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خط کا جواب دیا گیا، جس میں محمود اچکزئی نے رواں ماہ ملاقات کے لیے چار مختلف تاریخوں پر دستیابی ظاہر کی ہے، جبکہ انہوں نے تجویز دی کہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کے آئینی کمرے میں بھی ہوسکتی ہے۔