کوئٹہ (ویب نیوز) قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹول پلازہ سے تقریباً 3 کلومیٹر پہلے ایک پل کو رات گئے دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا گیا، دھماکے کی زد میں کوئٹہ سے آنے والی المحمود کوچ بھی آگئی جس کے شیشے ٹوٹنے سے 3 مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
