کوئٹہ (ویب نیوز) بولان میڈیکل یونیورسٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر شبیر لہڑی نے کہا ہے کہ مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد معاملہ اینٹی کرپشن کے حوالے کیا گیا تھا، جبکہ ابتدائی طور پر شعبہ منصوبہ بندی و ترقی کے ایک اہلکار کی جانب سے بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
