مقامی ۱۰ ستمبر ۲۰۲۶

غلط ریکارڈ کی بنیاد پر 25 لیڈی میڈیکل آفیسرز کی برطرفی ناقابلِ قبول ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (ویب نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے محکمہ صحت کی جانب سے 25 لیڈی میڈیکل آفیسرز کو مبینہ غلط اور متضاد ریکارڈ کی بنیاد پر برطرف کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اپنی انتظامی نااہلی کی سزا ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹروں کو نہ دے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی مقررہ جائے تعیناتی پر فرائض انجام دے رہے تھے تو محکمہ کے ریکارڈ کی غلطی پر انہیں غیر حاضر قرار دینا ناانصافی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر اپنی نااہلی چھپانے اور حکومت کے ساتھ حالیہ مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ڈاکٹروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہر غیر قانونی و غیر منصفانہ اقدام کے خلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔