اوتھل (ویب نیوز) اوتھل پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 کلو 640 گرام ویڈ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے مطابق آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر دورانِ اسنیپ چیکنگ گوادر سے کراچی جانے والی جی ایل آئی کرولا گاڑی نمبر بی ایف وی-269 کو مشکوک جانچ پر روک کر تلاشی لی گئی تو اس کی ڈگی سے 5 کلو 640 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور غلام محمد ولد پشمبے، سکنہ جیوانی کلاتو، ضلع گوادر کو گرفتار کرکے منشیات اور گاڑی تحویل میں لے لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق برآمد شدہ ویڈ کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اوتھل پولیس نے مقدمہ نمبر 60/2026 منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
