تازہ ترین ۸ ستمبر ۲۰۲۶

نئے ٹراما سینٹر میں ریڑھ کی ہڈی کے پیچیدہ فریکچر کا کامیاب آپریشن، 35 سالہ مریض دوبارہ چلنے کے قابل ہوگیا

کوئٹہ (ویب نیوز) شہیدہ محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر کوئٹہ میں ریڑھ کی ہڈی کے ایک پیچیدہ فریکچر کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ مریض قربان علی صحت یابی کے بعد دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا۔ قربان علی کو سیڑھیوں سے گرنے کے بعد شدید کمر درد اور چلنے پھرنے میں دشواری کے باعث ٹراما سینٹر لایا گیا تھا۔ سی ٹی اسکین کے ذریعے کے ٹرامیٹک فریکچر کی تشخیص ہوئی، جس میں ہڈی کا ایک ٹکڑا اسپائنل کینال پر دباؤ ڈال رہا تھا۔ نیورو اینڈ اسپائن سرجن ڈاکٹر صابر محمود کی سربراہی میں مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سے تک اور کیا گیا۔ آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی سے مکمل ہوا۔ کامیاب آپریشن کے بعد مریض کی صحت میں نمایاں بہتری آئی اور آپریشن کے دسویں روز وہ بیٹھنے اور چلنے کے قابل ہوگیا۔ مریض کو کسی مزید پیچیدگی کے بغیر روبہ صحت حالت میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اسپتال حکام کے مطابق یہ کامیاب آپریشن بلوچستان میں جدید ٹراما اور ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔