کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پارلیمنٹ کرے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ طے کرے گی کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کروانا ہے یا نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق کہا کہ اگر تحریک انصاف اسلام آباد پر حملہ آور ہوئی تو یہ 9 مئی سے بھی بڑی غلطی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھ نئے صوبوں کے معاملے پر اپنا فیصلہ دے چکا ہے، جبکہ دیگر صوبوں کے لیے آئین میں درج طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ بانی چیئرمین کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
