پاکستان ۷ ستمبر ۲۰۲۶

مذاکرات کا پہلا دور ختم، حکومت نے تین دن کی مہلت مانگ لی، لیاقت بلوچ

کوئٹہ (ویب نیوز) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے حکومتی وفد سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد کہا ہے کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے اور جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے 6 تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری تجاویز پر عملدرآمد کرے اور عوام کو ریلیف دے، پیٹرولیم لیوی کو بھتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجٹ سے بھی زیادہ ٹیکس جمع کرلیا ہے۔ لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت نے تجاویز پر غور کے لیے تین دن کی مہلت مانگی ہے، تاہم جماعت اسلامی کا احتجاج بھی جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بھی عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے، جبکہ امریکا ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انہیں متعلقہ وزارتوں تک پہنچایا جائے گا، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان دوبارہ مذاکرات جمعرات کو ہوں گے۔