حیدرآباد(ویب نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ راستے میں جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، وہ کراچی ضرور پہنچیں گے۔ ٹنڈو جام ٹول پلازا، عمر اور حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلاول زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ ان کی حکومت کررہی ہے، اگر ایسا نہیں تو بتایا جائے کہ یہ سب کون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی روایت مہمانوں کا استقبال کرنا ہے، اس لیے رکاوٹوں کے باوجود کراچی پہنچے بغیر سندھ نہیں چھوڑوں گا۔ سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ حیدرآباد سمیت پورے ملک میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور مخصوص خاندانوں کی حکومتیں قائم ہوتی رہی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی عام آدمی کو آگے آنے اور وزیراعلیٰ بننے کا موقع دیتی ہے۔
