خان پور (ویب نیوز) قومی شاہراہ پر سردار گڑھ کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور سامنے سے آنے والے ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی سردار گڑھ سے ظاہر پیر جا رہی تھی، حادثے کے بعد 37 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میانوالی قریشیاں جبکہ 22 زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
