پاکستان ۵ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے، سید عاصم منیر

کوئٹہ(ویب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز و کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔ انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاری اور امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کو سراہتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان مسلسل مربوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے اور محفوظ و مستحکم ماحول صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، معاشی مواقع اور عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔