اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ناراض ہو کر بیرون ملک نہیں گئے اور محسن نقوی بھی وطن واپس آچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبوں سے متعلق کوئی بل، آئینی ترمیم یا قرارداد پارلیمنٹ میں پیش نہیں کی جا رہی اور حکومت کی جانب سے ایسی کوئی تیاری نہیں۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق محسن نقوی نے بھی آج تک صوبوں کے حوالے سے کوئی تجویز لانے کی بات نہیں کی، جبکہ سندھ اسمبلی میں ہونے والی تقاریر کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایسی تجویز کو پارلیمنٹ میں آنا ہوگا اور حکومت کو صوبوں سے متعلق کوئی اقدام کرنا ہوا تو اس پر باقاعدہ بات ہوگی۔
