کوئٹہ، راولپنڈی(ویب نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ مستونگ میں 6، کوئٹہ کے علاقے شعبان میں 26، قلات میں 2 اور سبی کے علاقے بھاگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات تباہ کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں مجموعی طور پر 48 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، جبکہ 2026 کے دوران اب تک 1188 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
