مقامی ۴ ستمبر ۲۰۲۶

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر جے یو آئی کا اظہار تشویش

کوئٹہ(ویب نیوز)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور دیگر رہنماؤں نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور بڑھتے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معروف تاجر صلاح الدین نورزئی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ دن دہاڑے شہریوں کا قتل اور ملزمان کا فرار امن و امان کی انتہائی ابتر صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ سیف سٹی کے لیے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ انہوں نے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور منشیات و دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو جمعیت علماء اسلام بھرپور عوامی احتجاج کرے گی۔