مقامی ۴ ستمبر ۲۰۲۶

سردار عطااللہ خان مینگل کی سیاسی جدوجہد ہر فرد کے لیے مشعلِ راہ ہے، بی این پی

پنجگور(ویب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پنجگور میں راجی راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی پانچویں برسی اور شہدائے شاہوانی اسٹیڈیم کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں مقررین نے سردار عطااللہ خان مینگل اور شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ سردار عطااللہ خان مینگل نے قید و بند اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور صوبے کے مسائل کا حل سیاسی بنیادوں پر ہی ممکن ہے۔ مقررین نے کہا کہ ریاستی پالیسیوں میں تبدیلی کے بغیر بلوچستان میں پائیدار امن مشکل ہے۔ بی این پی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبے زہی نے اعلان کیا کہ 5 اکتوبر کو ضلع کونسل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی کی نئی کابینہ کا انتخاب ہوگا۔