کوئٹہ(ویب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کوئٹہ میں چوری، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے سمیت جرائم میں اضافے سے شہریوں اور تاجروں میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز وارداتوں کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ کاشف حیدری نے آئی جی پولیس بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں پولیس گشت اور نگرانی کا نظام مؤثر بنایا جائے، بازاروں اور تجارتی مراکز کی سیکیورٹی بہتر کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
