پاکستان ۳ ستمبر ۲۰۲۶

پارلیمنٹ، کابینہ اور ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ میں نئے صوبوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، کھیئل داس کوہستانی

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، کابینہ اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں۔ پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ جب محسن نقوی نے انتظامی یونٹس کے قیام کی بات کی تھی تو اس معاملے پر کابینہ میں بحث ہونی چاہیے تھی تاکہ مسئلہ وہیں ختم ہوجاتا۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما آسیہ اسحاق نے کہا کہ ان کی جماعت سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کر رہی بلکہ عوام کی زندگی بہتر بنانے اور انتظامی سہولت کی بات کر رہی ہے۔