مقامی ۳ ستمبر ۲۰۲۶

کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر کینٹ پاس کی شرط، پولیس فورس میں تشویش

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ کینٹ میں داخلے کے لیے پولیس اہلکاروں سے بھی کینٹ پاس طلب کیے جانے کی اطلاعات پر پولیس فورس میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پولیس ملازمین کے مطابق ڈیوٹی، سرکاری امور، ہسپتال یا ہنگامی صورتحال کے سلسلے میں کینٹ جانے والے اہلکاروں کو پاس نہ ہونے کی صورت میں داخلی راستوں پر مشکلات اور انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وردی اور سرکاری شناخت رکھنے والے پولیس ملازمین کے لیے مناسب سہولت یا واضح طریقہ کار مقرر ہونا چاہیے تاکہ سیکیورٹی تقاضے برقرار رکھتے ہوئے سرکاری فرائض اور ہنگامی ذمہ داریوں میں غیر ضروری رکاوٹ نہ آئے۔ پولیس ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ کینٹ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا کر ایسا باعزت اور آسان طریقہ کار وضع کرائیں جس سے پولیس اہلکاروں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔