مقامی ۳ ستمبر ۲۰۲۶

شیرانی سے ژوب جاتے ہوئے پولیس کے دو اہلکار لاپتہ، موبائل فون بھی بند

شیرانی (ویب نیوز) شیرانی پولیس کے دو اہلکار اے ایس آئی عبد المالک ناصر اور حوالدار امجد تین روز قبل شیرانی سے ژوب جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار اس روز لاپتہ ہوئے جب مسافر بس سے سواریوں کو اتارا گیا تھا، جبکہ واقعے کے بعد سے ان کے موبائل فون نمبرز بھی بند ہیں۔ ایس پی شیرانی نے دونوں اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔