مقامی ۲ ستمبر ۲۰۲۶

تاجر صلاح الدین نورزئی کے قتل کی شدید مذمت، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے

کوئٹہ (ویب نیوز)تاجر صلاح الدین نورزئی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیاسی و تاجر حلقوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایک تاجر کا دن دہاڑے قتل امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالیہ نشان ہے، شہریوں اور کاروباری طبقے میں خوف و تشویش پائی جاتی ہے، حکومت تاجروں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور صلاح الدین نورزئی کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔