کوئٹہ (ویب نیوز) اپوزیشن لیڈر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی بیٹی پروفیسر تاترا اچکزئی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے، تاہم وہ آج اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جہاں عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دے دی۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروفیسر تاترا اچکزئی کو ان کی سیاسی سرگرمیوں، بالخصوص سوشل میڈیا پر سیاسی معاملات سے متعلق پوسٹس کے حوالے سے پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر تاترا اچکزئی کے خلاف وارنٹ پشتون قومی جرگہ میں شرکت کے بعد جاری کیے گئے۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 15 ستمبر کو مقرر کردی۔
