کوئٹہ (وېب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مہرگڑھ پر مبینہ ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہرگڑھ قومی، تاریخی اور قبائلی ورثے کی علامت ہے، ایسے واقعات سے محرومی اور نفرت میں اضافہ ہوگا۔ نواب رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدگی کے بجائے امن، سیاسی مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دی جائے اور قومی و قبائلی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
