کوئٹہ (وېب نیوز) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کی جانب سے ہڑتال کا کوئی اعلان یا اپیل جاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے نام سے سامنے آنے والی کسی بھی ہڑتال کی کال سے مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کا کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان کے مطابق تنظیمی فیصلے صدر، صوبائی کابینہ اور ترجمان کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور کسی بھی ہڑتال یا اجتماعی اقدام کا باضابطہ اعلان مجاز پلیٹ فارم سے کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ تنظیم کے نام سے جاری کسی بھی بیان یا پیغام کو مستند سمجھنے سے قبل تصدیق ضرور کریں۔
