مقامی ۲ ستمبر ۲۰۲۶

کوئٹہ میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کیلئے مزید 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (وېب نیوز) صوبائی حکومت نے کوئٹہ شہر میں شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بسیں چین سے درآمد کی جائیں گی اور خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ نئی بسیں ان روٹس پر چلائی جائیں گی جہاں اس وقت گرین اور پنک بس سروس فعال نہیں۔ حکام کے مطابق نئی الیکٹرک بسوں کی سروس سے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی۔