کوئٹہ (وېب نیوز) کوئٹہ کے سریاب شالکوٹ کے علاقے میں پولیس کی چیکنگ کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے رکنے کے اشارے کے بعد پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں لالا بُڑئیچ، جو موسیٰ کالونی کا رہائشی تھا، زخمی ہوگیا اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ اس کے زخمی ساتھی شفیع اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شفیع اللہ پہلے ہی چوری اور ڈکیتی سمیت 21 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ جائے وقوعہ سے ایک ٹی ٹی پستول تین گولیوں سمیت، ایک 9 ایم ایم پستول چار گولیوں سمیت اور 15 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
