پاکستان ۲ ستمبر ۲۰۲۶

وزارت مذہبی امور میں ایک ارب 30 کروڑ 20 لاکھ روپے کے بغیر حساب خرچ ہونے کا انکشاف

کوئٹہ (ویب نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے ایک ارب 30 کروڑ 20 لاکھ روپے بغیر مکمل حساب کتاب خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق وزارت نے 2012-13 میں رقم خرچ کی مگر اس کی کیش بک تیار یا بروقت اپ ڈیٹ نہیں کی گئی۔ حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بدعنوانی نہیں ہوئی، تاہم آڈٹ حکام نے ذمہ داروں کا تعین ضروری قرار دیا۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کے پیسے کے استعمال میں ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔