کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر خطرات سے نمٹنے اور اہم مفادات کے تحفظ کے لیے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ ریاض میں پاکستانی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سعودی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے درمیان معاہدے پر وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ اور سعودی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد المزید نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مہارت اور تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا، جبکہ شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔
